18 مئی 2014 - 08:12
ایرانی مذاکرات کار ٹیم کی قدردانی

ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے ویانا کے حالیہ مذاکرات میں ملک کی جوہری مذاکرات کار ٹیم کی مزاحمت اور استقامت کی قدردانی کی ہے۔

ابنا: علاء الدین بروجردي نے ہفتے کو ایک نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جوہری مذاکرات کار ٹیم نے ويانا میں بخوبی اپنی ذمہ داری پر عمل کیا اور قومی مفادات اور اعلی قومی سلامتی کونسل کی طرف سے مقرر کی گئی حد میں رہتے ہوئے مذاکرات کئے .

انہوں نے کہا کہ ایران کی مذاکرات کار ٹیم نہ صرف یہ کہ جوہری مذاکرات کے چوتھے مرحلے میں امریکہ کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کے سامنے نہیں جھکی بلکہ اس نے پوری طاقت کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسیوں کا دفاع کیا . بروجردي نے کہا کہ مستقل موقف کی حیثیت سے یہ موقف مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہئے .

واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان آسٹریا کے دارالحکومت ويانا میں جوہری مذاکرات کا چوتھا مرحلہ بدھ کو شروع ہوا تھا اور جمعہ کی شام اختتام پذیر ہوا.

.......

/169